کرناٹکا(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک 95 سالہ شہری کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک مرتبہ بھی بال نہیں کٹوائے ہیں اور اب ان کے بالوں کی لمبائی 24 فٹ تک جاپہنچی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوداپلیاہ اپنے بالوں کے گھچے کو سر کے اوپر ایک بڑی سی گیند کی طرح کپڑے کی مدد سے باندھ کر رکھتے اور ان کے یہ بال بری طرح سے الجھے ہوئے ہیں۔ 95 سالہ بھارتی شہری اپنے آپ کو ایک دیوتا مانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی حیثیت کھو جانے کے خوف سے اپنے بالوں کو کبھی بھی نہیں کاٹتے۔