لاہور( شوبز ڈیسک)سینئر اداکارمحسن گیلانی نے کہا ہے کہ میری زندگی کی پہلی عید آئی ہے جس میں لوگ ایک دوسرے کوگلے ملنے سے گریزاں تھے ، جب کوروناکی وباء ختم ہو جائے گی تو وہ د ن ہمارے لئے عید کا دن ہوگا۔ایک انٹرویو میں محسن گیلانی نے کہا کہ پہلے یہ ہوتا تھاکہ نمازعید الفطر کے بعدآپ اجنبی کوبھی گلے لگا کرعید ملتے تھے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اجنبی تودور کی بات اپنے جاننے والوں سے بھی فاصلہ رکھنا پڑا جس کا بہت افسوس ہوا ۔ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ ہماری اس آزمائش کو ٹال دے اور دنیا کو اس وباء سے چھٹکارادے ۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نعمان اعجازایک مکمل اداکارہے اور اسکے ساتھ کام کر کے ہمیشہ انجوائے کیا ہے ۔میری خواہش ہوتی ہے کہ میں نعمان اعجاز کے ساتھ کام کروں، وہ عمر میں مجھ سے چھوٹا ہے لیکن میں اس سے بہت کچھ سیکھتا ہوں۔