لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ثناء جاوید کے منفی رویئے سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کے بعد اب پاکستانی برانڈز بھی کترانے لگے ہیں۔ پاکستانی مشہور کلوتھنگ برانڈ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ، انسٹا گرام پر سٹوری کے ذریعے ثناء جاوید سے متعلق ایک اہم اعلان کا گیا ہے ۔برانڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’ثناء جاوید پر لگنے والے الزامات کے پیش نظر وہ اپنے برانڈ سے جڑی اداکارہ کو الگ کر رہے ہیں، ثناء جاوید پہلے اس برانڈ کی ایمبیسیڈر اور عید کیمپین کا حصہ تھیں مگر اب وہ برانڈ سے منسلک نہیں ہیں۔ ۔برانڈ کا سوشل میڈیا سٹوری میں کہنا ہے کہ ’ایک شوٹ کے دوران اداکارہ ثناء جاوید اور ماڈل منال سلیم کے درمیان ہونے والی ناچاقی سے بہت مایوسی ہوئی۔