واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ کے معروف گلوکار اور موسیقار آرکیلی پر کم عمر لڑکیوں سے زیادتی کرنے کے الزامات کے بعد متعدد ویب سائٹس سے ان کے گانے ہٹا دئیے گئے ہیں۔ آرکیلی نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔ گلوکار کے وکیل نے کہا ہے کہ میرے موکل پر لگائے گئے تمام الزامات غلط ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔سونی سمیت کئی میوزک کمپنیوں نے گلوکار کے گانوں کی ویڈیوز اپنی ویب سائٹ سے ختم کر دی ہیں۔چند روز قبل گلوکارہ لیڈی گاگا نے بھی کیلی کیساتھ کام کرنے پر اپنے مداحوں سے معذرت کر لی تھی۔آرکیلی پر 1994 میں ایک نابالغ لڑکی سے خفیہ شادی اور دوسری بیوی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بھی الزامات ہیں۔