کراچی،کوئٹہ (سٹاف رپورٹر،کرائم رپورٹر)کوئٹہ میں بچیوں سے زیادتی کرنیوالے کانسٹیبل ،کراچی میں بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے با پ کو سزائے موت سنادی گئی ۔کراچی کی عدالت نے 15سالہ بیٹی سے زیادتی کاجرم ثابت ہونے پرمجرم باپ کوموت کی سزاسنادی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج ملیرشفیع محمدپیرزادہ نے مجرم سلیم کوسزا کے خلاف اپیل کیلئے 7ایام کاوقت دیا ہے ۔کوئٹہ کی سیشن کورٹ نے بچیوں کیساتھ زیادتی کیس میں پولیس کانسٹیبل طیب رضا کو دو بار پھانسی کی سزا سنا دی۔ اسے 2 لاکھ جرمانہ متاثرہ بچیوں کو ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ۔