واشنگٹن (نیٹ نیوز)دنیا میں تہلکہ مچانے والی مہم ‘می ٹو’ کا آغاز کرنے والی اداکاراؤں میں شامل اٹلی کی اداکارہ پر ایک کم عمر اداکار و گلوکار نے ‘ریپ’ اور جنسی طور پر زدوکوب کرنے کی شکایت درج کرادی۔اٹلی کی 42 سالہ معروف اداکارہ اور پروڈیوسر اسیہ ارگینتو پر امریکہ کے 22 سالہ اداکار، گلوکار جمی بینت نے شکایت دررج کرائی۔خیال رہے کہ اسیہ ارگینتو نے معروف ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن پر ‘ریپ’ اور بلیک میل جیسے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔اسیہ ارگینتو کو می ٹو مہم کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ امریکی نشریاتی ادارے اے پی نے اپنی رپورٹ میں امریکی میگزین ‘ٹائمز’ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جمی بینت نے اداکارہ پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔نوجوان اداکار کی جانب سے اداکارہ کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں ہتک عزت کی بناء پر اداکارہ سے 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ اداکارہ نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔