فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں والد کی تلاش کیلئے آ نیوالی جرمن خاتون کو اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈا لا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ انکے 2ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔ تفصیل کے مطا بق جرمنی میں رہائش رکھنے وا لی خاتون اپنے والد کی تلاش کیلئے پاکستان آ ئی ، اسی دوران جب وہ کمال پور انٹر چینج پر اتری تو ٹی این ٹی کالونی ستیانہ روڈ کے رہائشی ملزموں زاہد ،حمزہ ،محسن اور لاہور کے رہائشی رانا الیاس نے اسکو والد کی تلاش میں مدد دینے کے بہانے گاڑی میں ساتھ بٹھا لیا۔ بعد ازاں ملزم جرمن خاتون کو تھانہ مدینہ ٹاؤن کی حدود میں واقع ایک گھر میں لے گئے ، جہاں دو ملزموں را نا الیاس اور زاہد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس دوران ملزم حمزہ اور محسن نگرانی کرتے رہے ۔ زیادتی کے بعد ملزم جرمن خاتون کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ ہنگا می کا ل کے بعد موقعہ پر پہنچنے والے ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن سب انسپکٹر بشارت حسین نے جر من خا تون کو اپنی تحویل میں لیکر اسکا بیان قلمبند کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور مختلف مقامات پر چھا پے ما رتے ہوئے لاہور کے رہائشی را نا الیاس اور ستیانہ روڈ ٹی این ٹی کالونی کے رہائشی زاہد کو گرفتار کر لیا جبکہ انکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی جا ری ہے ۔ دوسری طرف آ ئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے سی پی او سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔