لاہور(کرائم رپورٹر،نامہ نگار)زیر تربیت اے ایس پیز کے 27رکنی وفد کی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی ایڈیشنل آئی جی محمد طاہر کی قیادت میں سی سی پی اواور ڈی آئی جی آپریشن آفسزکا وزٹ کیا،سی سی پی او لاہور بی اے ناصر، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نزیر ،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید اور سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے استقبال کیا، ایس ایس پی ایڈمن منتظر مہدی، ایس پی راشد سمیت متعدد سینئر افسران کی شرکت، ٹریفک پولیس کی طرف سے وفد کو منفرد انداز میں ویلکم کیا گیا، سی ٹی او کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے ٹریفک پولیس کی طرف سے وفد کو پھول پیش کئے ،ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نزیر نے وفد کو لاہور پولیس پر مفصل بریفنگ دی،اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے وفد سے کہا کہ جرائم کا خاتمہ، موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے بہترین سروسز فراہم کرنا اولین مقصد ہے ،تفتیش کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ سے کرنا تاکہ کوئی مجرم سزا سے نہ بچ سکے ،پولیس فورس کی ویلفیئر، پولیس کو بہترین موقعہ فراہم کرنا ہوگا، پولیس جدید پولیسنگ سے شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھے ہوئے ہے ،سی سی پی او لاہور نے زیر تربیت افسران کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے ۔