لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) چیئرمین انوائرنمنٹ کمیشن ڈاکٹر پرویز حسن کی زیر صدارت گزشتہ روز محکمہ تحفظ ماحول کے کمیٹی روم میں سموگ سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول سلمان اعجاز،ڈی جی ماحولیات عرفان نذیر، صدر سٹیل ملز ایسوسی ایشن عزیزالرحمن چن،بھٹہ اور سٹیل ملز مالکان و دیگر محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سٹیل ملز اور بھٹوں سے نکلنے والے دھویں اور سموگ کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین انوائرنمنٹ کمیشن ڈاکٹر پرویز حسن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کا سبب بننے والے تمام عناصر کے خلاف کارروائیوں کو تیز کردیا جائے اور ایسے عناصر کا فوری سدباب کیا جائے تاکہ سموگ کے اثرات کو کم کیا جا سکے ۔