لاہور(این این آئی )تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ ملک کے اقتصادی حالات اور زوال پذیر معیشت کی بہتری کیلئے فی الفور اقدامات کیے جائیں ،آئی ایم ایف سے قرضوں کے عوض ان کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسوں کے باعث ملک میں ہوشربا مہنگائی نے جنم لیا جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی پاکستان کی شرح ترقی، مہنگائی برقر ار رہنے اور بے روزگاری میں اضافہ کی رپورٹ انہتائی تشویشناک ہے جس کے مطابق پاکستان کی اصل جی ڈی پی مالی سال2018میں 5.5 فیصد تھی جو مالی سال2019میں کم ہوکر 3.3فیصد پر آگئی ہے ۔اور آنے والے سالوں میں اس میں مزید کم ہوکر 2.4فیصد رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔