پشاور(رحم یوسفزئی)اریخی ایڈورڈ کالج پشاور میں سیاسی مداخلت کی گونج بیرون ملک تک پہنچ گئی، برطانیہ کے اقلیتی گروپ نے خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف وزیراعظم عمران خان کو شکایتی مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے کے مطابق تاریخی مشنری تعلیمی ادارے کے انتظامی معاملات میں گورنر شاہ فرمان مسلسل مداخلت اور کالج نتظامیہ کو فون کرکے ہراساں کررہے ہیں، مراسلے میں ادارے کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیاگیا ہے ۔ اس سے قبل پشاورہائیکورٹ بھی گورنر خیبرپختونخوا کو کالج کے معاملات سے دور رہنے کے احکامات جاری کرچکی ہے ۔