لاہور(کلچرل رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں سٹیج اداکارائوں کی خفیہ کیمرے سے کپڑے تبدیل کرتے ہوئے ویڈیوز بنانے والا ایکسٹرا جونیئر فنکار کاشف چن نکلا جسے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کر لیا ہے ، کاشف چن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ انہیں خوشبو خان نے ویڈیو بنانے کے لئے کہا اور رقم بھی دلوائی۔ اس حوالے سے اداکارہ خوشبو خان کا کہنا ہے کہ کاشف چن جھوٹ بول رہا ہے ، سچ منظر عام پر آئے گا اور سب کو علم ہوجائے گا کہ کس کے کہنے پر کاشف چن ان کا نام لے رہا ہے ۔جن اداکاراؤں کی ویڈیوز بنی ان میں اداکارہ زارا خان، مہک نور اور سلک شامل ہیں۔