لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عوام کو سستے داموں جان بچانے والی ادویات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر صوبائی حکومت کے وکلاء کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیدی۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو صحت پالیسی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ فاضل چیف جسٹس نے جواب جمع نہ کرانے پر چیف ایگزیکٹو ڈریپ کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کالا موتیا اور دیگر بیماریوں کی ادویات مل نہیں رہی، دوائیاں تیار کرنے کیلئے لائسنس بھی جاری نہیں کر رہے ۔عدالت نے یو ایچ ایس اور ایسوسی ایشن اف فزیشنز اینڈ سرجنز کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ۔