اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی مالی ضروریات کے لئے مضاربہ ری فنانس سکیم متعارف کرائی ہے ۔ سکیم کے تحت 300 ملین روپے کی سالانہ سیلز رکھنے والے ادارے ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 50 ملین روپے تک کا قرضہ حاصل کر سکیں گے ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مضاربہ ری فنانس سکیم سے ایس ایم ایز کے شعبہ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی، جیمز اینڈ جیولری، فرنیچر، لیدر انڈسٹری، آلات جراحی، سبزیاں اور پھل، فوڈ پراسیسنگ اور پیکنگ، کھجور کی پراسیسنگ اور پرنٹنگ اینڈ پیکیجنگ وغیرہ کے کاروبار سے منسلک ادارے استفادہ کر سکیں گے ۔