لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹرز کو لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل دے کر امیدواروں کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ایک ہفتے میں وفاقی حکومت سے عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔ جسٹس شاہد وحید نے حمزہ خان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔