انقرہ (نیٹ نیوز ) ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے ایمانوئیل میکغوں ایک بوجھ ہیں جس سے فرانس جلد چھٹکارہ حاصل کرلے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا فرانس مشکل اور دشوار دور سے گزر رہا ہے جس میں صدر میکغوں اپنے ملک پر بوجھ بن چکے ہیں۔ امید کرتا ہوں فرانس جلد اس بوجھ چھٹکارہ حاصل کرلے گا۔ایک سوال پر ترک صدر کا کہنا تھا وہ خود بھی ویکسین لگوائیں گے تاکہ عوام کو ہچکچاہٹ کا سامنا نہ ہو۔