مکرمی! 16دسمبر 2014ء ملک کی تاریخ کا وہ سیا ہ دن ہے جس دن کئی مائوں کی گود اجڑی۔کئی معصوم بچے ابدی نیند سو گئے۔خاندان کے خاندان اجڑ گئے۔ اس واقعہ نے ملک پر ایک سیاہ سی لہر تاری کر دی۔ اس سانحہ نے ملک کو جھنجھوڑکر رکھ دیا اور اسی واقعہ کی وجہ سے ملک دہشت گردی کے خلاف متحدہ ہوا اور بتا دیا دہشت گردوں کو کہ ہم اب ایک ہیں اور کچھ نہیں بگاڑ سکتے تم لوگ ہماراکچھ۔ اس سانحہ کو 4برس گزر گئے ہیں پر آج بھی یہ غم تازہ ہے ۔ (کنزیٰ فاطمہ )