سرگودھا،کوٹمومن،مڈھ رانجھا (سٹاف رپورٹر ، نمائندہ 92نیوز،نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا،حملہ آورفرارہوگئے ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع جبکہ شہیداہلکارکی پولیس لائن میں نماز جنازہ اداکردی گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ میلہ کے علاقہ میں کانسٹیبل محمد حسنین ساتھی اہلکار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گشت کررہا تھا ،اس دوران ایک موٹرسائیکل پر سوارافرادنے اہلکاروں کے روکنے کے اشارے پراہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل محمد حسنین ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگیا۔