ملتان (خصوصی رپورٹ)سٹی ہاوسنگ سوسائٹی نے پنجاب کے دیگر 4 شہروں کے بعد ملتان میں بکنگ کا آغاز کردیا ۔ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اندر ڈویلپمنٹ کا کام 100 فیصد مکمل کرلیا گیا ۔ اس سلسلے میں سی ای او سوسائٹی زوریز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے ۔ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان میں ڈویلپمنٹ کا کام مکمل ہونے کے بعد کل سے پلاٹس کی بکنگ کا آغاز کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، جہلم اور فیصل آباد میں کامیابی سے منصوبے مکمل کئے ۔ انہوں نے بکنگ کے افتتاح کے موقع پر اعلان کیا کہ پہلے 100 کسٹمرز کو 50 فیصد ادائیگی پر تعمیرات کی اجازت دیدی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے باتیں نہیں کیں بلکہ معیاری کام کر کے دکھایا ہے ۔ تفریحی سرگرمیوں کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی میں 100 کنال کا پارک دیا گیا ہے ۔ شہر کا بہترین چڑیا گھر کالونی کے اندر ملے گا جبکہ سوسائٹی کے اندر صحت کی سرگرمیوں کیلئے جم اور گرینری کا خاص اہتمام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی کی طرح اس سوسائٹی میں بھی جو وعدہ کیا ہے پورا نظر آئے گا ۔