ریاض( آن لائن ) سعودی عرب میں اپنی رہائش گاہ کو سیلون میں تبدیل کرنے والے 7 غیر ملکی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی عرب میں قصیم پولیس نے اپنی رہائش کو باربر شاپ میں تبدیل کرنے والے 7 غیر ملکی حجاموں کو گرفتار کیا ہے ۔قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے بتایا کہ پولیس نے گرفتاری کی کارروائی خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کو پتہ چلا تھا کہ 7 غیر ملکی افراد کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیلون کے بجائے گھروں میں باربر شاپ کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی حکومت کرونا وائرس سے لوگوں کو بچانے کے لیے حفاظتی تدابیر کے طور پر باربر شاپس پر پابندی لگائے ہوئے ہے ۔