کراچی(سپورٹس ڈیسک)کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹسمین بابر اعظم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن ہر کھلاڑی کے لئے ایک سنہری موقع ہے، اس میں پرفارم کرکے کوئی بھی پلیئر ورلڈٹی ٹونٹی کیلئے سکواڈ میں جگہ بناسکتا ہے۔کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان پی ایس ایل میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی پر فوکسڈ ہیں ۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ جدید کرکٹ میں بیٹسمینوں کا اسٹرائیک ریٹ بہتر ہونا ضروری ہے۔خاص طور پر ٹاپ آرڈر بیٹسمین ، اگر صورتحال مناسب ہو تو ڈیڑھ سو کا اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھنا ضرورت بن چکا ہے۔