لاہور( کامرس ڈیسک) اسٹیٹ لائف انشورنس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں اتحاد گروپ کی جانب سے صدر کیلئے کرنل (ر) مبین صفدر جوڑا ،نائب صدر محمد اصغر اور جنرل سیکرٹری میاں غضنفر اقبال اور فنانس سیکرٹری کیلئے ملک کاشف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔ اس موقع پر امیدوار برائے صدر کرنل(ر) مبین صفدر جوڑا ، نائب صدر محمد اصغر اور جنرل سیکرٹری میاں غضنفر اقبال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اتحاد گروپ سوسائٹی کے مخلص، پروفیشنل اور تجربہ کار افراد پر مشتمل ہے ، 22ستمبر کو سٹیٹ لائف انشورنس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن ہونگے ممبران، ووٹر با شعور ہونے کا ثبوت دیں تاکہ سوسائٹی کی بہتری ، ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی سوسائٹی میں بے شمار کام کرائے ہیں اور سوسائٹی مکینوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے کی کوشش کی ہے ۔ انشائاللہ آئندہ بھی سوسائٹی کی بہتری کیلئے کام کرینگے ۔ممبران کی اکثریت الیکشن 2019ء میں اتحاد گروپ کو فیورٹ قرار دے رہی ہے انشائاللہ 22ستمبر کو جیت اتحاد گروپ کی ہو گی۔