کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پرپیر کو مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکے ایس ای100انڈیکس 406.80 پوائنٹس کی کمی سے 43333.76پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ حصص فروخت کا دباؤبڑھنے کے سبب55.44فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکار ڈ کی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو68 ارب87کروڑ33لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 406.80پوائنٹس کی کمی سے 43333.76پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس223.01پوائنٹس کی کمی سے سے 18023.20پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس246.50 پوائنٹس کی کمی سے 30491.86 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔ دریں اثناگزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت6ڈالرکی کمی سے 1875ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی مارکیٹ میں فی تولہ 50 روپے بڑھ کر سونے کی قیمت1لاکھ 12ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 96ہزار451روپے ہوگئی ۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید55پیسے کے اضافے سے 160.13روپے سے بڑھ کر160.68روپے اور قیمت فروخت160.19روپے سے بڑھ کر160.71روپے ہو گئی ۔