کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنیکے بعدمندی غالب آگئی جسکے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 64.60 پوائنٹس کی کمی سے 40504.75 پوائنٹس کی سطح آ گیاجب کہ 55.19فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 13ارب 60 کروڑ 91 لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعہ کی نسبت 25.35فیصد کم رہا۔ گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات کے دوران انڈیکس 40794.69پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں شیئرز فروخت کا دباؤبڑھنے کے باعث منفی رجحان بڑھ گیا جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40470پوائنٹس کی کم ترین سطح پرآ گیا بعد میں ریکوری آنے سے 40500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔کے ایس ای 30اانڈیکس 19.95پوائنٹس کی کمی سے 17006.70پوائنٹس اور44.09پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28412.69پوائنٹس پر آگیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 366کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 142کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ202میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 74 کھرب 65 ارب58کروڑ7لاکھ روپے سے 74 کھرب 51 ارب97کروڑ16لاکھ روپے ہو گیا۔دریں اثنا مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100روپے کی کی سے ایک لاکھ 12 ہزار 550 روپے ہوگئی ،چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کے اضافے سے 1220روپے ہوگئی ۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں پیر کو امریکی ڈالر مزید15پیسے کی کمی سے 158.15روپے کی سطح پر آگئی۔