کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی تیزی رہی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 391.81 پوائنٹس اضافے سے 46339.76پوائنٹس،کے ایس ای 30انڈیکس184.72پوائنٹس اضافے سے 18147.52،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 252.80پوائنٹس اضافے سے 31679.09 پوائنٹس اورکے ایم آئی 30انڈیکس622.28پوائنٹس اضافے سے 75496.72پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 62ارب59کروڑ 44لاکھ8ہزار950 روپے اضافے سے 79کھرب5ارب62کروڑ69 لاکھ17 ہزار128روپے پر پہنچ گیا۔مجموعی طور پر368کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ،جن میں سے 242کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ،103 میں کمی اور 23 میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں 60پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 174.40 سے بڑھ کر175 اور قیمت فروخت 174.60سے بڑھ کر175.20روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 175.50 سے بڑھ کر175.80 اور قیمت فروخت176 سے بڑھ کر176.30روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت750روپے فی تولہ اضافے سے 1لاکھ25ہزار550اوردس گرام سونے کی قیمت643روپے اضافے سے 1لاکھ7ہزار639 روپے ہوگئی۔