لاہور( کلچرل رپورٹر) ہدایتکار سید نور نے ڈرمر فرہاد ہمایوں کیخلاف بغیر اجازت گیت فروخت کرنے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا، فرہاد ہمایوں کو گیت ری مکس کرنے کی اجازت دی تھی، فروخت کی نہیں، سید نور نے کہا کہ فرہاد ہمایوں نے میری فلم کے گیت کو بھاری رقم کے عوض دو سے تین بار فروخت کیا ،فرہاد ہمایوں اس گیت کے عوض ملنے والی رقم دے ، وگرنہ سخت قانونی کارروائی کیلئے تیار ہوں۔