اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )وفاقی حکومت نے سوئس کیسزمیں کردارپر 2 سابق نیب چیئرمین، افسران کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے قومی احتساب بیورو کے 2 سابق چیئرمینوں اور افسران کیخلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے کو تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ 2011 سے 2017 کے دوران نیب کے چیئرمین اور ذمہ دار افسران کیخلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق نیب کا 2011 سے 2017 کا دور تاریک ترین قرار دیا گیا ، نیب افسران نے عدالت کو گمراہ کرتے ہوئے تندہی سے سوئس کیسز بند کرانے میں کردار ادا کیا ۔ نیب افسران کے کردار کی وجہ سے اصل ریکارڈ دستیاب ہونے کے باوجود سوئس کیسز بند کرائے گئے جبکہ سوئس کیسز سے متعلق نیب کے پاس اصل ریکارڈ موجود تھا۔