لاہور (سپورٹس رپورٹر) سینئرز کرکٹ میں عامر کیبلز نے نشاط ایگلٹس کو ہرا دیا۔ میچ سے قبل نواب عاشق حسین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ عامر کیبلز نے 4 وکٹوں پر 272 رنز بنائے ۔ جواب میں نشاط ایگلٹس 22.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔