سڈنی(ویب ڈیسک)آسٹریلیا میں انسان دوست آکٹوپس کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یہ ویڈیو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی میکوئیر جھیل کے قریب غاروں پر مشتمل ساحلی پٹی پر بنائی گئی تھی جہاں ایک آکٹوپس بچوں کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا۔شروع میں تو بچے آکٹوپس کو دیکھ کر شدید خوفزدہ ہوگئے لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ وہ ان کے پیچھے پیچھے جارہا ہے تو ابھی آکٹوپس کے ساتھ کھیلنے لگے۔بچوں کا کہنا تھا کہ اس آکٹوپس سے سامنا ہونا ہمارا بہت ہی معنی رکھتا ہے اور ایسا تجربہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔