لاہور( کلچرل رپورٹر) اسلام کی خاطر اداکاری و ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرنے والی زینب جمیل نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصویریں شیئر کردیں۔سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی آیت کی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔مذکورہ تصاویر میں کئی گھوڑے میں موجود ہیں جبکہ زینب جمیل کی بیٹی نے گھڑ سواری کے دوران پہنے جانے والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے ۔تصویریں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زینب جمیل کی بیٹی گُھوڑ سواری کی شوقین ہیں۔زینب جمیل نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنی بیٹی کا نام 'سکینہ آیت جمیل' لکھا۔