ساہیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) توہم پرستی کے شکار خاوند نے بیوی کو زنجیروں سے باندھ دیا ، پولیس نے کارروائی کرکے خاتون کو آزادی دلا کر خاوند اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا، ساہیوال کے تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں گرین ٹاؤن کے بشارت نے اپنی اہلیہ کو جنات و آسیب کے زیراثر سمجھ کر زنجیروں سے باندھ رکھا تھا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسے بازیاب کروایا،خاتون کے مطابق اس کا شوہر اور دیگر گھر والے اس پر روزانہ تشدد کرتے تھے اور یہ سب کچھ اس کے علاج کے نام پر کیا جاتا تھا،پولیس کے مطابق خاتون دو بچوں کی ماں اور صحت مند محسوس ہوتی ہے ۔