واشنگٹن( آن لائن ،این این آئی )سابق امریکی صدرجارج ڈبلیوبش کی آخری رسومات آج سرکاری طور پرادا کی جائیں گی ،صدر ٹرمپ اورخاتون اول ملانیا نے آنجہانی صدر کوخراج عقیدت پیش کیاہے ۔ٹرمپ نے امریکی دارالحکومت کے روٹونڈاکاامختصردورہ کیا،جہاں بش کوکئی روزتک رسومات کی ادائیگی کیلئے ان کے تابوت کورکھاگیا ۔صدرڈونلڈٹرمپ اورخاتون اول ملانیاٹرمپ نے واشنگٹن میں گزشتہ رات آنجہانی صدرجارج ایچ ڈبلیوبش کوخراج عقیدت پیش کیاہے ۔آخری رسومات بدھ کوواشنگٹن کے قومی گرجاگھرمیں سرکاری طورپراداکی جائیں گی ۔2006ء میں جیرالڈ فورڈ کے انتقال کے بعدسے یہ پہلی صدارتی تدفین ہوگی ۔ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ بش فیملی کے ساتھ صدرجارج ایچ ڈبلیوبش کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملنے کامنتظرہوں۔ ادھرسعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سابق امریکی صدر جارج بش کی وفات پر بش خاندان سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔