لاہور(صباح نیوز)سابق امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سراج الحسن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔ مولانا سراج الحسن کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیرالعظیم ،نائب امراء لیاقت بلوچ،پروفیسر محمد ابراہیم،راشد نسیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ودیگر نے گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔