اسلام آباد (راجہ کاشف /سٹاف رپو رٹر) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے دور حکومت میں تعینات پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمشنر اور نواز شریف کے سابق سیکرٹری افضال بھٹی کی غیر قانونی طور پر بیرون ملک فرار ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے غیر قانونی تعیناتی پر از خود نوٹس کیس میں نیب کو افضال بھٹی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ افضال بھٹی کا نام ای سی ایل ( ایگزٹ کنٹرول لسٹ )میں ڈال کر انہیں تنخواہوں کی مد میں لی جانے والی رقم واپس کرنے تک بیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم بھی دیا گیا تھا تاہم ائیر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ افضال بھٹی کا نام ای سی ایل پر موجود نہیں جبکہ وہ کسی بھی ائیر پورٹ سے بیرون ملک فرار نہیں ہوئے ۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ افضال بھٹی قانونی راستے سے بیرون ملک روانہ نہیں ہوئے تاہم ان کے فرار ہونے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جن کو خفیہ رکھا گیا ہے جبکہ ذرائع نے افضال بھٹی کا برطانیہ فرار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے افضال بھٹی کو آفر دی تھی کہ تنخواہوں کے ساتھ جو اضافی وصول کیا وہ واپس کر دیں ۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کے متعلقہ افسران سے رابطہ کیا گیا تاہم کوئی بھی افسر بات کرنے کو تیار نہیں جبکہ ایف آئی اے پاسپورٹ سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔
سابق اوورسیز پاکستانیز کمشنر پنجاب افضال بھٹی بیرون ملک فرار
جمعرات 30 مئی 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعرات 30 مئی 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں