فیصل آباد(گلزیب ملک ) سابقہ دور حکومت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحقین کے طور پر درج کرائے جا نے والے سوالاکھ سیاسی کا رکنوں ، رشتہ داروں اور دیگرکوبینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سر کاری رقوم دینے کا انکشاف ہوا ہے ، جبکہ ان مشکوک شناختی کا رڈز کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حصہ بنانے والے ذمہ داروں نے سر کاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے ، ذرا ئع کے مطابق ان مشکوک شناختی کا رڈز میں زیادہ تر شہریوں کا تعلق حکمران جماعت سے تھا جنکو نوازنے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے انکی مالی مدد کی گئی۔