اسلام آباد(اظہر جتوئی)سابق حکومت اور اداروں کی ناقص کارکردگی اور ناکامی کے باعث گزشتہ 3 برسوں میں ملک بھر میں بجلی چوری میں 100فیصد اضافہ ہوگیا۔دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں مالی سال 2015-16 ئمیں چوری سے قومی خزانہ کو 18 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیاجبکہ مالی سال 2016-17 ئمیں بجلی چوری کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگیا اور ایک سال میں بجلی چوری سے ملکی خزانہ کو 24 ارب 92 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا جبکہ مالی سال 2017-18 ئمیں 32 ارب روپے کے قریب بجلی چوری کی گئی،اس طرح3 سالوں میں 75 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا،دستاویزات کے مطابق 3 سالوں میں لیسکو میں بجلی چوری ایک ارب 82 کروڑ روپے سے بڑھ کر 3 ارب 95 کروڑ روپے ہوگئی،گیپکو کی بجلی چوری بڑھ کر ایک ارب 42 کروڑ روپے ،فیسکو میں 9 ارب کی بجلی چوری بڑھ کر 10ارب روپے سے زائدہوگئی،آئیسکو میں 20 کروڑ کی بجلی چوری3 سال میں 52 کروڑ بڑھ گئی،میپکو میں ایک ارب سے بڑھ کر3 ارب 23 کروڑ روپے کی بجلی چوری ہوگئی،پیسکو میں بجلی چوری 3 ارب روپے سے بڑھ کر4 ارب 71 کروڑ روپے ہوگئی،حیسکو میں 7 ارب 89 کروڑ کی بجلی چوری 10ارب روپے سے تجاوز کر گئی،سیپکو میں ایک ارب 88 کروڑ روپے کی بجلی چوری 3سالوں 6 ارب 19 کروڑ روپے ہوگئی،کیسکو میں 7 کروڑ روپے کی بجلی چوری 3 سالوں میں 14 کروڑ سے زائد ہوگئی۔