نیویارک(نیٹ نیوز)فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 24 سالہ جی جی حدید ہمیشہ ہی اپنے فیشن اور معاشقوں کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ان دنوں جی جی حدید کے 26 سالہ امریکی ماڈل ٹیلر کیمرون کے ساتھ تعلقات ہیں اور انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیالیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ جی جی حدید کو نئے شخص سے تعلقات استوار کرنے کے وقت میں پرانے بوائے فرینڈ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے پر کم سے کم پاکستانی 2 کروڑ 35 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا ہے ۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جی جی حدید پر ایک امریکی فوٹوگرافر نے ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا ہے ۔شوبز ویب سائٹ ’ای آن لائن‘ کے مطابق جی جی حدید پر اپنے ہی سابق بوائے فرینڈ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار و لکھاری زین ملک کی تصویر شیئر کرنے کا الزام ہے ۔رپورٹ کے مطابق زین ملک کی تصویر کے حقوق امریکی فوٹوگرافر کے پاس تھے اور جی جی حدید نے مالکانہ حقوق حاصل کیے بغیر اپنے سابق بوائے فرینڈ کی تصویر کو انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کردیا تھا۔دوسری جانب اپنے خلاف مقدمہ دائر ہونے کے بعد تاحال جی جی حدید نے کوئی بیان نہیں دیا۔خیال رہے کہ زین ملک اور جی جی حدید کے درمیان 2015 سے مارچ 2018 تک تعلقات رہے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔