لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین چودھری ذکا اشرف کے والد اور اشرف گروپ آف انڈسٹریز کے بانی سابق سینٹر اور معروف صنعت کار الحاج چوہدری محمد اشرف مر حوم کی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر سندھ اور پنجاب سے معززین کے علاوہ سول اعلیٰ حکام ،سیاست دان،ممبران صوبائی اور قومی اسمبلی اور سابق ناظمین اور بلدیاتی نمائندوں کی کثیر تعداد کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں مقرر ین نے مر حوم کی زرعی انقلاب اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کی بلند درجات ومغفرت اور پاکستان اور عالم اسلام میں مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے دعا کی۔