لاہور(نامہ نگار خصوصی ) سابق ڈی پی او گجرات رائے ضمیر کے شریک ملزم سب انسپکٹر نے ضمانت پر رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے سابق سب انسپکٹر سید اختر حسین نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں چیئرمین نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے ملزم موقف اختیار کیا ہے کہ رائے ضمیر کی ہدایات پر پولیس کی گاڑیوں کو زیادہ پیٹرول فراہم کرتا رہا ہوں، عدالت سے استدعا کی ہے کہ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے ۔