کراچی(سٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے سینئر رہنما، سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر اور سابق رکن قومی اسمبلی نواب مرزا ایڈووکیٹ جمعرات کی صبح طویل علالت کے بعد مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ان کی نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالوسیم، بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی، انہیں وادی حسین قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی رسم قبل آج امام بارگاہ یثرب گلشن اقبال میں ہوگی۔ ان کا تعلق حیدرآباد سے تھا تاہم کئی سال سے کراچی میں رہائش پذیر تھے ۔