لاہور(سٹاف رپورٹر) سابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ اور مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ کی دادی گزشتہ روز انتقال کرگئیں ،ان کی نمازجنازہ جی اوآر(ون)کی جامع مسجد میں اداکی گئی ، رضیہ رفیق تارڑکوشادمان لاہورکے قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اورسسکیوں میں سپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ میں ان کے صاحبزادے ڈاکٹر عامرتاڑر،پوتے عطا اللہ تارڑ،بلال تارڑ اورعزیزواقارب سمیت اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ، سابق چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ ،اعظم نذیرتارڑ ایڈووکیٹ،رانا مشہورد،پرویزملک صدر مسلم لیگ( ن) لاہور، رانامبشراقبال ،خواجہ عمران نذیر ،زعیم حسین قادری ،غزالی سلیم بٹ، چودھری شہباز احمد،رمضان صدیق بھٹی ،سابق مئیر لاہور کرنل( ر) مبشر جاوید ،مہر اشتیاق احمد سمیت عدلیہ،سیاسی وسماجی شخصیات بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے ، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ان کے آبائی گاؤں حافظ آباد میں قرآن خوانی کااہتمام کیاجائے گا، مرحومہ عطاء اللہ تارڑاور ایم پی اے بلال تارڑ کی دادی اورسابق وفاقی وزیرسائرہ افضل تارڑ کی ساس تھیں۔سابق صدرکی اہلیہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں ۔ن لیگ کے صدر شہباز شریف ، شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال،خواجہ سعدرفیق ، سردار ایاز صادق ،رانا تنویر حسین ،مریم نواز ، راجہ ظفر الحق،رانا ثنا اﷲ خان، مریم اورنگزیب،سینیٹرپرویز رشید، پرویز ملک،ملک ندیم کامران، میاں عثمان ، خواجہ عمران نذیر اور دیگر نے رفیق تارڑ سے ان کی اہلیہ اور عطا اﷲ تارڑ سے ان کی دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے عطا اللہ تارڑ اور بلال تارڑ کو فون کیا اور ان کی دادی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔