اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے سابق صدر غلام اسحاق خان کا104واں یوم پیدائش آج اتوارکو منایا جائے گا۔20جنوری 1915ء کوخیبر پختونخواکے شہر بنوں میں پیدا ہوئے ، انہوں نے1955ء سے 1993ء تک اقتدار کی غلام گردشوں میں گزارے ، وہ بنیادی طور پر ایک بیورو کریٹ تھے اور ترقی کرتے ہوئے منصب صدارت پر فائز ہو گئے ۔ وہ سیکرٹری اطلاعات،چیئرمین واپڈا ،سیکرٹری خزانہ،گورنر سٹیٹ بینک ،سیکرٹری دفاع،وزیر خزانہ اور چیئرمین سینیٹ بھی رہے ۔ انہیں شاندار خدمات پر ستارہ پاکستان اور ہلال پاکستان کے اعزازات سے نوازا گیا۔ 27اکتوبر 2006ء کو فانی دنیا سے رخصت ہو ئے ۔