پشاور(92نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑاکی نانی اورسابق صدرپاکستان غلام اسحاق خان(مرحوم) کی بیوہ شمیم اسحاق خان گزشتہ روز انتقال کرگئیں جنہیں درانی قبرستان یونیورسٹی ٹائون پشاور میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نمازہ جنازہ لیڈیز کلب یونیورسٹی ٹائون پشاور میں ادا کی گئی،جس میں انکے قریبی رشتہ داروں،مختلف سیاسی رہنمائوں،سرکاری عہدیداروں اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحومہ کی فاتحہ خوانی غلام اسحاق خان ہائوس یونیورسٹی ٹائون پشاورمیں ادا کی جائے گی۔وہ سابق وفاقی وزیر انور سیف اﷲ خان،سلیم جھگڑا اور عرفان اﷲ مروت کی خوشدامن ، سینیٹر عثمان سیف اﷲ خان،وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اورممبر صوبائی اسمبلی ثمر بلور کی نانی تھیں ۔