پشاور، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،این این آئی) سابق چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے جسٹس طارق پرویز انتقال کرگئے ہیں،عدالت عالیہ پشاورکے سابق چیف جسٹس طارق پرویز اہم منصب پرفرائض رہ چکے ہیں،وہ فروری 2013 میں سپریم کورٹ سے ریٹائرڈ ہوئے ، مارچ 2013 میں انہیں غیر متنازعہ شخصیت ہونے کی بناء پرخیبر پختونخوا کا نگران وزیر اعلیٰ کے فرائض تفویض کئے گئے ، 2014 میں انہیں چیف الیکشن کمشنر بھی بنایا گیا تھا، انکی نماز جنازہ گزشتہ روز انکی رہائش گاہ شامی روڈ پر ادا کردی گئی۔دریں اثنا چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس طارق پرویز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ کے ججز نے بھی جسٹس طارق پرویز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،چیف جسٹس اور سپریم کورٹ ججز کا جسٹس طارق پرویز کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔