کراچی (سپورٹس ڈیسک) پیشہ ورانہ ٹینس ٹور کی بحالی کے لئے جاری بیٹل آف بیٹس میں سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور جوڈی بوریج کی جوڑی کو جوز سلاسبری اور ایما راڈوکانو نے شکست دے دی، ان کی جیت کا اسکور 4-6، 6-4 اور 10-8 رہا۔ سنگلز ایونٹ میں ہیڈر واٹسن نے ایڈن سلوا کو 3-6، 6-1 اور 10-6، بیتھ گرے نے نومی براڈی کو 6-3اور 6-2 سے شکست دے دی۔