قاہرہ (نیٹ نیوز) مصر میں 1981 سے 2011 تک بلا شرکت غیرے حکمرانی کرنے والے سابق صدر حسنی مبارک 91 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حسنی مبارک مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل تھے جہاں انہیں مصنوعی سانس دی جارہی تھی، ان کے دونوں صاحبزادے حال میں کرپشن الزامات میں رہا ہوئے تھے ۔ حسنی مبارک کا 30 سالہ دور صدارت 2011 میں پُر تشدد عوامی مظاہروں کے بعد اختتام پذیر ہوا تھا اور اس دوران ہلاک ہونے والے 239 مظاہرین کے قتل کے الزام میں سابق صدر کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔حسنی مبارک ٹرائل کا سامنا کرنے والے پہلے عرب لیڈر تھے ،اسیر رہنما 6 سال تک قانونی جنگ لڑنے کے بعد 2017 میں رہا کردیئے تھے تاہم قید و بند کے دوران ہی ان کی طبیعت بگڑنے لگی تھی۔