کراچی(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم میرظفراﷲ جمالی شدید علیل ہو گئے ،انہیں تین روز قبل جناح ہسپتال کراچی چیک اپ کے لیے لایاگیا،بعدازاں کراچی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیاگیا۔میرظفراﷲ جمالی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں اچانک طبیعت خراب ہونے پرہسپتال لے جایاگیاجہاں ان کی طبیعت پہلے سے قدرے بہترہے ۔دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بزرگ سیاستدان سابق میر ظفراﷲ جمالی کی علالت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا اورنیک خواہشات کااظہارکیاہے ۔واضح رہے کہ 75 سالہ میرظفراﷲ جمالی مشرف دور میں 2002ء سے 2004ء تک وزیر اعظم رہے ہیں۔