بھلوال(نامہ نگار) سابق وزیراعظم پاکستان ملک فیروزخان نون کے بیٹے اور نون فیملی کے چشم و چراغ ملک ظہور حیات نون انتقال کرگئے ۔مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں ،سسکیوں کے ساتھ نماز جنازہ کے بعد آبائی قبر ستان نور پور نون میں والد گرامی اور بھائیوں کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کے جنازہ میں جسٹس عطامحمد بندیال ، ایم پی اے صہیب بھرتھ، چیئرمین بلدیہ ملک صفدراقبال ، ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد سمیت نون انڈسٹریز کے اعلیٰ افسران اور کارکنان نے بھر پور شرکت کی، مرحوم کا جنازہ اٹھا تو حاضرین کی بڑی تعداد دھاڑیں مار کر رو رہی تھی۔ قرآن خوانی گیارہ بجے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا بارہ بجے ہوگی ۔