بہاولپور /فیصل آباد(نامہ نگار،خصوصی رپورٹر) سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کی اہلیہ اور بیٹے کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ میں ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،نماز جنازہ میں سابق وزیر طارق فضل چوہدری، جمشید دستی، سابق سینٹر سعود مجید اور مخدوم جاوید ہاشمی سمیت ضلعی انتظامیہ لیگی کارکنان سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین و کارکنان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد میتوں کو آبائی قبرستان ملوک شاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔قبل ازیں ن لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ کی بلیغ الرحمن کے گھر آمد اور اظہار افسوس کیا۔دریں اثنائالائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں زیر علاج سابق وفاقی وزیر کی بیٹی سماویہ رحمن اور بیٹے ولی الرحمن کو الائیڈ ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔گزشتہ رات گوجرہ انٹرچینج کے قریب کار حادثے میں اہلیہ اور بیٹا جان بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو ہو گئے تھے ۔