کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) نیب بلوچستان نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں سابق چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی انور سادات کے فرنٹ مین خادم حسین کو خضدار سے گرفتار کرلیا، ملزم نیب کو 2مختلف کیسز میں مطلوب تھا، انور سادات کے 5سے زائد بینک اکائونٹس اور کروڑوں روپے مالیت کی متعدد جائیدادیں اپنے نام سے لے رکھی تھیں، ملزم کے بینک اکائونٹس میں سابق چیئرمین کی 25کروڑ روپے سے زائد کی رشوت منتقل ہوئی، نیب نے ملزم کا 4روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔